گورنربلوچستان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں فراہم کردہ مختلف منصوبے خراجِ تحس?ن کے مستحق ہیں. سردست وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کے اشد ضرورت ہے. دونوں رہنماؤں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کا عوام سے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا. اس موقع پر صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمٰن کھتران، صوبائی وزیر برائے تعلیم میر نصیب اللہ مری، سردار مشتاق جعفر اور سردار خادم حسین وردگ بھی موجود تھے۔