پیپلزپارٹی نے دور اقتدار میں صوبوں کو خودمختاری دی اور پارلیمان و صوبوں کو اختیارات منتقل کیئے، میر چنگیز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید بی بی بے نظیر بھٹو کے اہداف کے حصو ل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،پارٹی نے دور اقتدار میں صوبوں کو خودمختاری دی اور پارلیمان و صوبوں کو اختیارات منتقل کیئے،پارٹی قیادت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مظابق پارلیمان کو مکمل باختیار بنایا،خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کواسکی پہچان دی،پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے 30نومبر کو پشاور میں جلسہ عام ہوگا اگرخیبرپختونخوا حکومت نے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی توحالات کی ذمہ داری خیبرپختونخوا حکومت ہوگی بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پارٹی اوراسکی ذیلی تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن یوم تاسیس کے حوالے سے پروگراموں کاانعقاد کرں۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ملک میں غریب کی آواز اور شعور کے آغاز کا دن بھی ہے آج کے دن بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو ناانصافیوں کے خلاف بولنے کی طاقت دی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوام کی طاقت ہے ماضی میں بھی ڈکٹیٹر کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے ہوئے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے قربانیاں دیں اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اگر کوئی سیاسی پارٹی گراس روٹ پر ہے وہ پیپلز پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں وہ عوام کے دکھ درد سے بخوبی واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پی پی پی کے قائدین عہدیداران و کارکنان نے جیل و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، بھٹو خاندان نے مفادات اور سمجھوتوں کی بجائے ملک و ملت کے لیے شہادتوں کو ترجیح دی بھٹو خاندان نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے مضبوط پاکستان شہید قائدین کا خواب اور پی پی پی کا منشور ہے پی پی پی کے ہر دور میں ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال اور پارلیمنٹ کو بااختیار بناکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کی پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دیکر قائد عوام کا وعدہ پورا کیا۔ پیپلز پارٹی نے پختونوں کو شناخت اور گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا صوبہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھوک بیروزگاری عدم برداشت اور استحصالی سوچ کو شکست دیکر سماجی انصاف، ترقی، روشنی کے معاشرے کو قائم کریگی اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ہر خواب کی تعبیر کریگی۔انہوں نے کہا کہ 54ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی کے زیراہتمام مرکزی جلسہ پشاور میں ہوگا جس میں خیبرپختونخوا حکومت رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اگر خیبرپختونخوا حکومت نے جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام ترذمہ داری خیبرپختونخوا حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے