ماہیگیری کی تحفظ اور ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کاآغاز کردیا گیا ہے، میرظہوربلیدی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ ماہیگیری کی تحفظ اور ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کاآغاز کردیا گیا ہے ایم ایس اے اور محکمہ فشریز کی مشترکہ گشتی ٹیمیں گوادر کے ساحل سمندر میں 12 نائیٹیکل میل کے حدود میں روزانہ کی بنیاد پر گشت کرتے ہوئے غیرقانونی ماہیگیری میں ملوث ٹرالرز کو پکڑ انکے خلاف فشریز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے،گزشتہ روز سربندن کے قریب ایک ٹرالر ضبط کرلیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی خصوصی ھدایت پر صوبائی وزراء کی ایک مراکزتی کمیٹی جن صوبائی وزیر سید احسان شاہ،میر ظہور احمد بلیدی صوبائی مشیر لالہ رشید دشتی شامل تھے گزشتہ دنوں مولانا ہدایت الرحمان سے مذاکرات کئیے اور ان کے مطالبات منظور کرکے حکومت بلوچستان نے غیر قانونی ٹرالرنگ کی تدارک کیلئے فشزیر، ضلعی انتظامیہ اور میرین سیکیورٹی ایجنسی کو اختیارات تفویض کر دئیے ہیں۔عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔انشاء اللہ ماہیگیروں کیروزگار کا تحفظ اور سمندری حیات کی نسل کشی کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے