قومی سلامتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ملک وصوبوں کے قومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں صحیح ادراک حاصل کرنا ہے، گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بھی ملک و صوبوں کے حوالے سے بیرونی اور اندرونی چیلنجوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں صحیح ادراک حاصل کرنا ہے قومی سطح پر ایسے پروگراموں سے سے قومی مسائل ومشکلات کے بارے بہتر افہام وتفہیم حاصل کرنے میں مدد و رہنمائی مل جاتی ہے انہوں اس یقین کا اظہار کیا کہ اس ورکشاپ کے شرکاء ملک و صوبوں میں پائیدار امن، ہم آہنگی اور قومی جذبے کے فروغ کیلئے زیادہ متحرک، فعال اور پرجوش کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قومی سلامتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میجر جنرل سلمان معین بھی موجود تھے. قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا میں تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی اور خطے کے حالات کا ہماری سیاست، معیشت اور سلامتی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ آپ کے مل جل اور مشترکہ دانش سے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے مفید اور موثر ثابت ہونگے گورنر بلوچستان نے کامیاب قومی سلامتی ورکشاپ کے انعقاد پر ہیڈ کوارٹر 12 کور کی کاوشوں کو سراہا. انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء میں ملنے اسناد کے بعد آپ سب پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ ملک وصوبے کی پائیدار سیاسی و معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے بعدازاں گورنربلوچستان نے ورکشاپ کے شرکاء اور منتظمین میں اسناد اور یادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔