جمعیت علمااسلام کی قیادت کے دست و بازو بن کر میدان میں نکلیں، حافظ حمداللہ
کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی نظریاتی سرحدات کی دفاع اور اسلامی تشخص کی بچا کی جنگ لڑرہی ہے علما گوشہ نشینی ترک کرکے قوم کی رہنمائی اور جمعیت علمااسلام کی قیادت کے دست و بازو بن کر میدان میں نکلیں،قابض حکومت ملک کی اسلامی تشخص کی بقا کی بجائے مغربی ایجنڈے پر کارفرما ہے ملک کے اسلامی تشخص کے بچاو کیلئے یہود نواز حکومت سے نجات ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں منعقدہ درس قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ مولوی کو مسجد کے منبر و محراب تک محدود کرنے والوں کے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے مولوی اور مسجد کو بد نام کرنے کیلئے دہشت گردی کو مدارس سے جوڑنے کی مکروہ سازشیں کی گئیں مسلمان عالم کفرکی سازشوں کا حصہ نہ بنیں انہوں نے کہاکہ حکمران مغرب کو خوش کرکے اللہ کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علما گوشہ نشینی ترک کرکے قوم کی رہنمائی اور جمعیت علمااسلام کی قیادت کے دست و بازو بن کر میدان میں نکلیں،قابض حکومت ملک کی اسلامی تشخص کی بقا کی بجائے مغربی ایجنڈے پر کارفرما ہے ملک کے اسلامی تشخص کے بچاو کیلئے یہود نواز حکومت سے نجات ضروری ہے۔