بہت جلد کوئٹہ پورے بلوچستان کا کاروباری مرکزہوگا ، قاسم خان سوری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں آئے روز کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اپنا سرمایہ یہاں لگارہے ہیں،بہت جلد کوئٹہ پورے بلوچستان کا کاروباری مرکز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو سرکلر روڈ پر ایک نجی پلازہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا پرامن اور پرسکون ماحول مزید کاروباری سرگرمیوں کو جنم دے رہا ہے اور بہت جلد کوئٹہ پورے بلوچستان کا کاروباری مرکز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے نادرا کمیٹی کا کنوینئر منتخب کیا ہے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اور شناختی کارڈ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کا حصول بہت مشکل ہے کیونکہ ٹیوب ویل بنانے سے زیرزمین پانی کی سطح بہت کم ہوتی جارہی ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ ڈیم تعمیر کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے