چلڈرن ہسپتال کو صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کا ایک مثالی ہسپتال بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے، سید ظہور احمد آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جرمن حکومت اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں سے بنے والا کوئٹہ چلڈرن ہسپتال کو صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کا ایک مثالی ہسپتال بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے گورنر بلوچستان نے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چلڈرن ہسپتال کے امور و معاملات اور کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈاکٹر حسن مندوخ?ل، ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو اور ڈاکٹر گل ترین بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کسی بھی ادارے کا اچانک دورہ کرنے سے ہی اسکی کارکردگی، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر سمجھا جاسکتا ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے بھر کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے پْرعزم ہے. مختلف بیماریوں کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے سے ہی اس پر بآسانی قابو پایا جاسکتا ہے. گورنر بلوچستان نے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو، این آئی سی یو، وارڈز اور دیگر حصوں کا معائنہ بھی کیا.قبل ازیں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبائی سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں کا دورہ بھی کیا. اس موقع پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر نے گورنر بلوچستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں گائنی وارڈ کیلئے جگہ کی تنگی اور سہولیات کے فقدان نے صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے. جس پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ایک جدید گائنی او پی ڈی کی اشد ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے گائنی جیسے حساس وارڈ میں صحت وصفائی کی ابتر صورتحال باعث تشویش ہے. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں بالخصوص گائنی وارڈ میں علاج معالجہ کی تمام سہولیات فوری طور پر پہنچایا جائے. یہ ڈاکٹروں کا انسانی فریضہ بنتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر انجام دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے