قدرتی گیس سے محروم اضلاع کو گیس کی فراہمی کا مسئلہ وفاق کے ساتھ اٹھائیں گے ٗ میر عبدالقدوس بزنجو
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قدرتی گیس سے محروم اضلاع کو گیس کی فراہمی کا مسئلہ وفاق کے ساتھ اٹھائیں گے نوجوانوں کو تعلیم و ہنر کے زریعہ باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے ہر ضلع کو یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کر کے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور پارٹی کے ضلعی عہدیداروں نے بھی اجتماع سے خطاب کیا وزیراعلیٰنے کہا کہ ہرنائی کے زلزلہ سے متاثرہ عوام کی مکمل بحالی ہر صورت یقینی بنائی جائی گی ہرنائی کے عوام کے ساتھ ہیں اور انکے مسائل حل کرینگے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہرنائیکے لئے ریذیڈینشل کالج کے قیام،سب تحصیل سپن تنگی کے قیام گزشتہ دنوں ہرنائی میں شہید کئے جانے والے 3 کانکنوں کے لواحقین کے لئے دس دس لاکھ روپے کی امداد اور ہرنائی کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا وزیراعلی ٰنے کہا کہ انہیں ضلع میں پار ٹی کی فعالیت دیکھ کر بیحد خوشی محسوس ہوئی ہے اور پارٹی کارکنوں کا جزبہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا بی اے پی صیح معنوں میں ایک عوامی جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کے لئیکارکنوں کو انکا جائیز مقام دیکر انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے قبل ازیں اجتماع گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے وزیراعلیٰ کو روایتی پگڑی پہنائی۔