صوبائی حکومت نے 15نومبر سے27نومبر تک صوبے بھر میں خسرہ اور روبیلا کی بیماری کے روک تھام کیلئے مہم شروع کی ہے معاشرے کے ہر طبقہ فکر کو چاہیے کہ وہ اس خصوصی مہم کیساتھ تعاون کریں،بشری رند

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود،اطلاعات و غیر رسمی تعلیم بشری رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 15نومبر سے27نومبر تک صوبے بھر میں خسرہ اور روبیلا کی بیماری کے روک تھام کیلئے مہم شروع کی ہے معاشرے کے ہر طبقہ فکر کو چاہیے کہ وہ اس خصوصی مہم کیساتھ تعاون کرکے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس موذی مرض کے تدارک کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ اس مرض کا جلد از جلد خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے لوگوں کو صحت عامہ کی بنیادی سہولیات سے آراستہ کرکے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرکے بروقت اس بیماری کا خاتمہ کریں اس سلسلے میں بہتر منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور آ ئند ہ کے لیے بہتر حکمت عملی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے