شہر میں ٹریفک میں مسائل پیدا کرنے والی تجاوزات کا جلد از جلد خاتمہ کریں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سیدل خان،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ظہور احمد پہنور اور ریلوے انتظامیہ کے ہمراہ لوکل بسوں کے لئے پک اینڈ ڈراپ پوائنٹ اور جوائنٹ روڈ پر ریڑھوں کے لیے مخصوص جگہ بنانے کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن اور جوائنٹ روڈ کا مشترکہ معائنہ کیا اس موقع پر پر لوکل بسوں کو ریلوے اسٹیشن کے سامنے سے ہٹاکر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے تیس ہزار مربع فٹ جگہ منتخب کر کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہدایت کی کہ مزکورہ جگہ پر لوکل ٹرانسپورٹرز اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ٹف ٹائل لگانے کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں جبکہ جوائنٹ روڈ پر ٹریفک مسائل اور جاوزات کا سبب بننے والی ریڑھی بانوں کو بھی ایک مخصوص جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہو۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے شہر میں تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک میں مسائل پیدا کرنے والی تجاوزات کا جلد از جلد خاتمہ کریں تاکہ ٹریفک جام اور اس سے متعلق دیگر مسائل حل ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے