بھاگ کی عوام کو مایوس نہیں ہونے دینگے عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا

بھاگ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ بھاگ کی عوام کو مایوس نہیں ہونے دینگے عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے عوامی اجتماعی مسائل اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگناڑی کو پانی دو تحریک کے چیئرمین وفا مراد سومرو کی قیادت میں ملنے والے بھاگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں کامریڈ عبدالنبی عرف ٹکاخان کلواڑ محمد فضل ساسولی شمن علی پہوڑ عمران بلوچ عبدالحمید رند شامل تھے وفد نے گورنر بلوچستان کو کچھی بالخصوص تحصیل بھاگ میں بنیادی ضروریات کے حوالے سے درپیش مسائل جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ جن پر کروڑوں خرچ کرنے کے باوجود نان فنکشنل ہونے کیوجہ سے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی بھاگ کی معیشت کا دارو مدار ایگریکلچر پر ہے زراعت کی زبوں حالی آبپاشی کے مسائل سول ہسپتال ایم ایس لیڈی ڈاکٹر اور سہولیات کا فقدان کچھی کینال پروجیکٹ وفاقی محکموں سوئی سدرن گیس کمپنی نادرا سمیت دیگر اہم محکموں کے متعلقہ آفیسران کے خلاف چارج شیٹ تھما دی وفد نے گورنر کو بتایا بھاگ کی عوام کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تحصیل بھاگ مسائلستان بن چکی ہے اور یہاں کی عوام پتھر کے دور سے گزر رہی ہے گورنر بلوچستان نے عوامی مسائل کو سن کر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ کی عوام کو مایوس نہیں کرینگے عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے اجتماعی مسائل اور پسماندگی کے خاتمے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا وفد نے گورنر بلوچستان کو مسائل کے حوالے سے کچھی بھاگناڑی نصیرآباد ڈویژن کے دورے کی دعوت دی جس پر گورنر نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نصیرآباد ڈویڑن کچھی بھاگناڑی کا دورہ کروں گا اور عوامی اجتماعی مسائل اور پسماندگی کے خاتمے کے لیئے عملی کردار ادا کروں گااس دوران وفد کے ساتھ گورنر بلوچستان تعلیمی اداروں اور تعلیمی پسماندگی کے حوالے سے حاصل سیر گفتگو کی گئی بھاگ کے مسائل کی ہرممکن حل کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے