کوئٹہ ، پیٹرول پمپس بند عوام کو شد ید مشکلات کا سامنا ڈیلرز کمیشن 6 فیصد تک کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعدکوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں شہر کے جن علاقوں میں اکا دکا پمپس کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں جب کہ شہری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے علاوہ بوتلوں میں بھی پیٹرول لے روزگار کی تلاش میں نکلنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ پمپس بند ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔جب کہ پمپس مالکان نے ڈیلرز کمیشن 6 فیصد تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلرمارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا مذاکرات نہیں ہوں گے۔ڈیلرز نے کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے