کوئٹہ ، ایف آئی اے کی کاروائی جعلی موبائل سمیں تصدیق کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار16ہزار سمیں اور 4 ہزارجعلی انگھوٹے برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کاروائی جعلی موبائل سمیں تصدیق کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار16ہزار سمیں اور 4ہزار جعلی انگھوٹے برآمد، ایف آئی اے سائبر کرائم زون بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد احمد زعیم کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی سموں کی تصدیق میں ملوث فراز احمد نامی شخص کو گرفتا ر کرلیا اور اسکے قبضے سے سم تصدیق کرنے والی 30ڈیوائس، 16ہزار سمیں، 4ہزار سیلی کون سے بنے جعلی انگھوٹے برآمد کرلے اور ملزم کوئٹہ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز چلاتا تھا انہوں نے کہا کہ بتایا کہ گروہ کے دیگر تین اراکین بھی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار ہوئے ہیں جنکی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے