ڈاکٹر کہور خان بلوچ ایک عظیم قومی دانشور، سیاسی رہنما تھے : ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، جان محمد بلیدی
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی اچانک رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کھاکہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ ایک عظیم قومی دانشور، سیاسی رہنما تھے ان کی وفات سے ملک بھر کی سیاسی جمہوری تحریک، تحریک پسند قومی جدوجہد اور بلوچ و بلوچستان کی سیاسی و قومی جدوجہد شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی سیاسی جدوجہد اور قومی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی جاری ہے کہ وہ تین دن تک قومی رہنما کے حوالے سے باقاعدہ سوگ کریں گے ان کی مغفرت اور آسودگی کے لیے دعائی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ ھماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ڈاکٹر کہور خان کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تدفین کے حوالے سے ابھی تک حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن آج ان کی جسد خاکی کسی وقت تربت کے لیے روانہ ہوگی جس کی باقاعدہ خبر تمام ساتھوں تک پہنچا دی جائے گی ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے شاپک کے قبرستان میں کل ممکن ہوگا