پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت غریب عوام کو مزید مہنگائی کی چکی میں پسنے سے گریز کریں،مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی غلام نبی محمدی مولانا اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مفتی رحمت اللہ مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد حافظ رحمان گل مولانا محمد عارف شمشیر ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت غریب عوام کو مزید مہنگائی کی چکی میں پسنے سے گریز کریں،اطراف میں منی پیٹرول پمپس صورت حال سے ناجائز فائدہ اْٹھاتے ہوئے بلیک میں مہنگے دام فروخت کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دراصل ناکام حکومت مسائل کا سب سے بڑا سبب ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کی کمی، بجلی کی وولٹیج کی کمی اور پانی کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے،انہوں نے کہاکہ گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی وولٹیج کی کمی سے شہر کے عوام کی زندگی اجیرن ہے۔ اس جانب صوبائی حکومت کو خصوصی توجہ دینا ہوگی، اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے حوالے سے عوام کی آوازسننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، مگر پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پانی،بجلی،گیس،صحت،تعلیم،ٹریفک، صفائی ستھرائی اور امن و امان کے اعصاب شکن مسائل پر نئی صوبائی حکومت توجہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے