محکمہ خزانہ کے آفیسران اپنے آپ کو خادم سمجھ کر عوام کے جائز مسائل بروقت حل کرے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیحی عوام کے بنیادی مسائل انکی دہلز پر فراہم کرنا ہے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی رکاؤٹ برداشت نہیں کرینگے محکمہ خزانہ کے آفیسران اپنے آ آپ کو عوام کے خادم سمجھ کر اپنے آ کو عوامی خدمت کیلئے وقف کرے محکمہ کے آفیسران کو جو بھی مسائل درپیش ہے انہیں پوری حل کرنے کی کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈی جی خزانہ آفس کوئٹہ کا دورہ کیا ڈی، جی خزانہ عبدالخالق مندوخیل نے دیگر آفیسران کے ہمراہ صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا ڈی جی خزانہ آفس آمد پر انکا استقبال کیا وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کے زیرصدارت ڈی جی خزانہ آفس میں محکمہ خزانہ کاایک اعلیٰ سطح کااجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈی، جی خزانہ سمیت محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت ڈی جی خزانہ عبدالخالق مندوخیل نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو محکمہ خزانہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے محکمہ آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ محکمہ خزانے کے حوالے سرکاری ملازمین سمیت عوام کے جو جائز کام ہے ان میں کسی قسم کی رکاؤٹ ڈالے بغیر پوری طورپر حل کرے انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی تمام ترتوجہ عوام کے بنیادی مسائل کا بروقت حل کرنا ہے تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں کسی بھی قسم کے مشکلات کاسامنا نہ کرے پڑے اور نہ ہی وہ آئے روز ایک معمولی سے جائز کام کیلئے بار بار سرکاری دفتروں کے چکر نہ نہ لگانا پڑے صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام کے ساتھ ساتھ محکمہ خزانہ کے تمام ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بھی کوشش کرینگے صوبائی وزیر خزانہ نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کے جتنے بھی جائز کام التواء کا شکار ہے ان پر پوری عمل درآمد کرکے حل کیا جائے دریں اثناء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبیلو (موصلات) سردار عبدالراحمن کھتیران، صوبائی وزیر تعلیم میرنصیب اللہ مری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور التواء کاشکار منصوبوں پر دوبارہ کام کا آغاز اور تعلیمی اداروں کی فعالی سمیت مختلف امور تبادلہ خیالا کیاگیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آج جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو صوبائی وزراء کے ہمارا ایک روزہ دورہ پر ہمارے حلقہ انتخاب ضلع ہرنائی کا دورہ کرینگے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو زلزلہ میں شہید ہونے والے شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے علاوہ بی اے پی ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام پارٹی کی تقریب سے خطاب بھی کرینگے،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں نے 7 اکتوبر کو اپنے حلقے کے عوام ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ زلزلہ میں شہید اور شدید زخمیوں اور زلزلے سے شدید متاثر ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے ہرفورم پر جدوجہد اور آواز بلند کرکے انکے نقصانات کاازلہ کرنے کی کوشش کرونگا جس عملی جامعہ پہنا کر صوبائی حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے نقد امدادی رقم منظور کیا گیا انہوں نے کہاکہ میں اپنے عوام سے کبھی بھی بلندو بانگ اور جھوٹا وعدہ نہیں کیا ہے جو بھی وعدہ کیا ہے اس عملی جامعہ پہنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے