اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کررہے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، میرعبدالکریم نوشیروانی

خاران(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کررہے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی سے خاران کلان مشرقی بائی پاس محلہ کیلئے نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کے موقع پر ٹیلی فون پر اپنے نمائندہ میر محمود خان نوشیروانی میر امجد خان ملازئی ودیگر رہنماؤں سے کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب نوشیروانی خاران کے عوام کو تکلیف میں دیکھنا نہیں چاہتے ہیں عوام کے مشکلات اور مسائل کو اپنا مشکل اور مسئلہ سمجھتے ہیں ہم اقتدار کے بغیر اپنے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں خاران میں جہاں بھی بجلی ٹرانسفارمرز جلے ہیں یا خراب ہونے ہیں میں نے اور شعیب نوشیروانی نے اپنی طرف سے عوام کے لئے ٹرانسفارمر فراہم کیا ہے اسی طرح دہیی علاقوں جہاں بھی سولر واٹر سپلائی بند ہوئے ہیں مشینری خرابی کی وجہ سے ہم نے بروقت مشینری اپنی طرف سے عوام کے لئے فراہم کیا ہے میر محمود خان نوشیروانی، میر امجد خان ملازئی شہزادہ محی الدین کبدانی، میر بابو حسین زئی،ماسٹر احسان کبدانی، سینئر رہنماء مولوی اللہ داد نے میر عبدالکریم نوشیروانی کی جانب سے خاران کلان مشرقی بائی پاس محلہ کے لئے نیا ٹرانسفارمر فراہم کرکے اہل علاقہ کے لئے بجلی بحال کردیا اس موقع اہل محلہ کے معتبرین میر جاوید ہوتکانی۔محمد اقبال محمودزئی و دیگر نے سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محلہ میں ٹرانسفارمر جلنیکے باعث ہم ایک مہینے سے بجلی سے محروم تھے اس سے پہلے کئی بار ہمارے محلہ ٹرانسفارمر خراب ہوا ہے جس سے ہم ہر وقت بجلی سے محروم رہتے تھے ہم نے میرعبدالکریم نوشیروانی کیلئے اپنے محلے میں پروگرام کیا تھا اور ان سے محلہ ٹرانسفارمر کے حوالے سے اپنے مسائل پیش کئے جس پر میر عبدالکریم نوشیروانی نے ہمیں یقین دھانی کرایا تھا کہ جلد ٹرانسفارمر فراہم کرونگا آج اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنا کر ٹرانسفارمر فراہم کرکے ہمارے محلہ بجلی بحال کردیا ہے ہم میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کے خاران کے عوامی خدمات اور ہمدردی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے