سبی ، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 مزدورزخمی
سبی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ضلع سبی کے علاقہ کوٹ باروزئی میں سیمنٹ کی بوری میں رکھی بارودی سرنگ پھٹنے سے دو مزدور شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقہ کوٹ باروزئی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو مزدور کام کررہے تھے کہ سیمنٹ کی بوری میں رکھی بارودی سرنگ اس وقت پھٹ پڑی جب مزدور نے بوری کو اٹھانے کی کوشش کی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دومزدور محمد ساجد اور محمد فضل شدیدزخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد سی ایم ایچ ہسپتال سبی ریفر کردیا گیا جبکہ واقعہ کے بعدعلاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔