بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر3بجے ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر تین بجے ہو گا۔ اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے سال 2016میں ایک پروگرام بلو چستان نیو ٹریشن پرو گرام برائے ماں وبچہ کو بند کرکے ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے،اجلاس میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن قادر علی نائل ہزارہ قوم کی زبان "ہزار گی "کو پی ٹی وی بولان میں نمائند گی دینے، بی این پی کے رکن میر حمل کلمتی پی ٹی وی بولان کے بجٹ میں فوری طورپر اضافہ کر نے کو یقینی بنانے سے متعلق علیحدعلیحدہ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ آج اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے