قبائلی رہنماء سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اور انکے دیگر ساتھیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں، سردارمحمد یعقوب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اور انکے دیگر ساتھیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں صوبے میں لاقانونیت اور بد امنی میں ہرروز اضافہ ہو رہا ہے جوکہ قابل تشویش بات ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر قاتلوں کا سراغ لگا کر کیفر کردار تک پہنچا جایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے دو طلباء سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کے اغواء کی بھی شدید مذمت کرتا ہوں بلاچستان اسمبلی کے اراکین کا اس حوالے سے اسٹینڈ کی مکمل حمایت کرتا ہوں وزیر اعلٰی قدوس بزنجو اس حوالے سے اپنا ائینی کردار ادا کرتے ہوئے فوری طور پر طلباء کو بازیاب کرایئں اس وقت جامعہ میں درس و تدریس کا سلسلہ بند اور طلباء احتجاج پر ہیں میں انکے احتجاج کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں مسلم لیگ ن اپنا کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام سے جینے حق چھینا جارہا ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ائی ایم ایف کے کہنے پر اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ائی ایم ایف کے ہاں گروی رکھ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیوٹیپ کی امریکی فرم نے بھی تصدیق کردی ہے میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کو سیاسی عمل سے دور رکھنے کی سازش میں شامل تمام قوتوں اور افراد کو بے نقاب کرینگے اور عدلیہ اس کو ضرور بے نقاب کر کے ہمیں انصاف اور سازشوں کو بے نقاب کرینگے اس حوالے سے ہمارا موقف آج درست ثابت ہوا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک آنے کیلئے بے تاب ہیں موجودہ حکومت کے جاتے ہی وہ ملک میں عوام کے درمیان ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں عدم اعتماد سمیت ہر آپشن استعمال کرینگے اور رواں ہفتے جو قانون سازی ہوئی اسکو بھی عدالت میں جیلنج کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ ہمارے مارچ سے قبل ہی عمران خان صدر کو اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر موڑ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں