سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہو گئے ہیں ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی سینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی ہے جب کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم عمران خان مشیر اورسیز کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا تھا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا ہے۔ جب کہ چیئرمین سینیٹ نے ان کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے