حکومت کا اولین ترجہی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کو روزگار کی فراہم ہے، سردار محمد صالح بھوتانی
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کہا ہے کہ لسبیلہ زرعی ضلع ہے اور یہاں کے بیشتر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے لسبیلہ کے زراعت اور اس سے منسلک لوگوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک روزہ دورہ پر عوامی رابطہ آفس وندر میں زمینداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے زمینداروں کی جانب سے بجلی کے حالیہ بحران اور فلیٹ ریٹ کی بحالی اور کے الیکٹرک کی جانب سے ضلع لسبیلہ کے زمینداروں کے ساتھہ ظالمانہ طرز کے رویے کی شکایت پر کہا کہ آپ لوگ لاوارث نہیں ہیں انشااللہ عنقریب فلیٹ ریٹ کی بحالی اور کے الیکٹرک کے حکام کی جانب سے لسبیلہ کے زمیندار پیشہ لوگوں سے نامناسب رویے کے حوالے سے آپ لوگوں کی موجودگی میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے اور کسی بھی صورت میں اپنے ضلع کی زراعت کو اور اس سے وابستہ زمینداروں کو متاثر ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے ذریعہ معاش کو ہرممکن طریقے سے تحفظ فراہم کریں گے ہمارا جینا اور مرنا آپ لوگوں کے ساتھ ہے آپ لوگوں کی خوشحالی میں ہماری خوشی ہے. وندر میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ہماری حکومت کا اولین ترجہی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کو روزگار کی فراہم ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی جلد اپنی پالیسی کا اعلان کرینگے جس کے تحت بلوچستان میں انشاء اللہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرینگے یہ عوامی حکومت ہے ہم عوام کے خادم ہیں اپنے لوگوں کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے لسبیلہ میں بڑے مسائل ہیں لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات انکے دہلیزتک نہیں مل رہے صوبے میں کام بہت ہیں وقت کم ہے انشاء اللہ پوری جدوجہد کررہے ہیں کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں. سردار محمد صالح بھوتانی نے سونمیانی میں بھوتانی گروپ کے رہنما وڈیرہ سلیم کاکانی وڈیرہ لیاقت واندانی اور سیف اللہ خاصخیلی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دییگئے ٹی پارٹی میں شرکت کی اس موقع سینئر صوبائی وزیر کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سونمیانی کی بلڈنگز کی مخدوش حالت کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے علاقہ معزین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گرلز اور بوائز اسکول سونمیانی کی بلڈنگز کی توسیع ومرمت کیلیے جلد فنڈز جاری کرائیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے معماروں کا مستقبل روشن رہے اور ان کو بغیر کسی خوف وڈر کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں انہوں نے سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں اپنے اعزاز میں بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما سردار محمد عمر خاصخیلی کی جانب سے دئے گئے ٹی پارٹی میں بھی شرکت کی اس کے علاو? سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ حاجی حبیب اللہ میر بحر کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے ٹی پارٹی میں بھی شرکت کی