بلو چستان کورونا وائرس 3 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 32453 ہو گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس 3نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32453ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورونا وائر س کے3نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32453ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے8افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32039ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد56ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.88فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے342ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ76افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے