بلوچستان قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر 47اضافی چیک پوسٹیں ختم کر د گئیں، محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکام کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر قائم اضافی سیکورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے عمل شروع کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں قومی شاہراہ این 50پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 50چیک پوسٹوں کو کم کر کے تین کردیا گیا ہے یہ چیک پوسٹیں کچلاک، ژوب سمیت تین مختلف مقامات پر قائم کی جائیں گی جہاں سیکورٹی ادارے مشترکہ طور پر موجود ہیں ہونگے محکمہ داخلہ کے مطابق چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی ساتھ ہی کوئٹہ، صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گی،عوامی حلقوں کی جانب سے اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے اقدامات کو سراہا گیا ہے اور اس عمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ہے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔