ملک میں بدترین مہنگائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، میر محمد صادق عمرانی
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین مہنگائی کے بعد ملک کے اند ر گیس بجلی آٹے چینی کا بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت سے چھٹکارا حاصل کیئے بغیر ملک اور قوم بحرانوں سے نہیں نکل سکتی جمہوریت کے نام پر حکومت بد نما داغ ہے عمران حکومت کو ہٹانے کیلئے پوری اپوزیشن کو متحدہ ہوکر سنجیدگی سے تحریک چلانے کی ضرورت ہے حکومت نے کالے قوانین منظور کرواکر بد ترین آمریت کا ثبوت دیا ہے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈوبا دیا گیا ہے مہنگائی کے ہاتھوں پوری قوم سخت پریشانی سے دوچار ہے حالات بدستور اسی طرح جاری ہے تو ملک میں عوامی انقلاب برپا ہوسکتا ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی تین سالہ دور اقتدار میں ملک کے اندر بدترین مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت بدعنوانی کرپشن اقراباپروری کے سوا کچھ نہیں ہواملکی معیشت تباہ روپے کی قدر میں کمی صنعتی شعبہ تباہ پوچکا ہے ملک کو پوری دنیا میں تنہا کردیا گیا ہے مہنگائی میں ریکارڈ اضافے سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اشیا ء خوردونوش اور اشیاء ضروریات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں انھوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کرکے صنعتی شعبے کیلئے پھانسی کا پھندہ تیار کیا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملک کے اندر معاشی واقتصادی بحران میں خطرناک صورتحال اختیار کرنے کیساتھ ساتھ مہنگائی میں مذید اضافہ ہوگا انھوں نے کہا کہ بے لگام مہنگائی کے باوجود اب سردیوں کے آمد کیساتھ ساتھ گیس کا بدترین بحران سے پوری قوم دوچار ہے صنعتی شعبے کیساتھ ساتھ گھرانوں کے چھولے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر بد نما داغ ہے کالے قوانین منظور کرواکر بدترین آمریت کی عکاسی ہے جمہوریت کے نام پر ملک کے اندر آمرانہ طرز عمل حکومت چل رہی ہے پوری قوم پایوسی کا شکار ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پوری اپوزیشن کو متحد ہوکر سنجیدگی کیساتھ حکومت کو ہٹانے کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے حکومت کے خاتمے کے بغیر ملک جاری بحرانی کیفیت سے نکل نہیں سکتا قوم کو پی ٹی آئی کی سونامی سے نجات دلانے کا وقت آن پہنچا ہے انھوں نے دعویٰ کیا اگر 2023 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے لوگ عوام سے ووٹ لینے گئے تو انھیں تاریخی مار پڑے گی اور انھیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے جو کچھ قوم اور ملک کیساتھ کیا ہے وہ بدترین نیا مارشل لاء کے دور میں بھی نہیں ہوا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آبادمیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایریگیشن زراعت محکمہ تعلیم کو تباہ کیا جارہا ہے آنے والے تمام ترقیاتی فنڈز کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہورہے ہیں محکمہ تعلیم میں بے جا مداخلت اساتذہ کے خلاف انتقامی کاروائیاں آئے روز ان کے سیاسی بنیادوں پر تبادے بد ترین اساتذہ دشمنی کے مترادف جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کمہے انھوں نے کہا کہ زرعی پانی کی چوری میں نام نہاد عوامی نمائندے شامل ہیں زرعی پانی کی چوری کی وجہ سے نصیرآباد خصوصاََ تمبو میں زرعی شعبہ تباہ ہوچکا ہے لاکھوں ایکڑ ز اراضیات بنجر ہوکر رہ گئی ہزاروں خاندان معاشی بد حالی کا شکار ہوچکے ہیں بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کو 2023 کے عام انتخابات میں نصیرآباد کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انھیں شکست فاش دیں گے۔