عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی قیادت انتخابی وعدے ایک ایک کرکے پورے کررہی ہے،اصغر اچکزئی

چمن(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چار نئے شعبوں کا ضافہ کرکے مشینری کی فراہمی اور سولر سسٹم کی تنصیب کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی قیادت انتخابی وعدے ایک ایک کرکے پورے کررہی ہیں ضلع قلعہ عبداللہ بلخصوص چمن میں صحت تعلیم آبنوشی بجلی امن وامان سمیت بہت سارے مسائل پر قابوں پالیا ہے مگر یہ کوئی احسان نہیں بلکہ چمن کیلیے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے تقریب سے ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل، ایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی، ڈی ایچ او عبدالقادر کھوسو، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید اچکزئی اور پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد علی کاکڑ نے بھی خطاب کیا رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر)جمعہ داد خان مندوخیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چمن میں امراض گردہ کیلئے خصوصی ڈائیلاسس سینٹر، آئی سی یو روم، لیبر روم، خصوصی شعبہ اطفال نیوٹریشن سینٹر اور سولر سسٹم پینلز کے افتتاح کیا، تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بلڈنگ 2012 میں مکمل ہوا مگر سیاسی مسائل کا شکار رہا اور ہمارے حکومت نے رواں سال انہیں مکمل فنکشنل کرکے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا ٹارگٹ بھی حاصل کرلیا ہے موجودہ حکومت نے چمن کے اس جدید ہسپتال کو اب ٹیچنگ ہسپتال بھی ڈیکلئیر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ گردوں کے پیچیدہ امراض کے مریضوں کو اب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج و معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی جس کی بدولت ان کو کوئٹہ یا کسی دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا حکومت شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین جدید سہولیات انکی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی اور جدید مشینری کی فراہمی اس با ت کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن ڈائیلاسز یونٹ سمیت دیگر شعبوں میں جدید مشینری کی فراہمی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیانہوں نے کہا کہ چمن کو ضلع کا درجہ دینے کے بعد صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن چمن کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کی منظوری اے این پی کے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا تسلسل ہے حلقہ انتخاب چمن کے ضروری مسائل کے حل کیلئے حق نمائندگی ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہاہو مگر یہ اب بھی ناکافی ہے مسائل کے ادراک اور وسائل کیحصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگا میرا مقصد چمن کے عوام پر احسان کرنا نہیں بلکہ چمن حلقے کیعوام کو یہ ضرور یاد دلانا مقصد ہے کہ جس جس نے یہاں سے ووٹ لیا اور ان کے کارکردگی کا جائزہ بھی لینا ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی اور میگا اسکیمات کی چمن کو فراہمی کی ایک لمبی فہرست ہے مگر اس فہرست میں اضافہ جاری رکھنا ہوگا تب تک جب تک حکومت اپنے پانچ سالہ مدت پورا کرتا رہے۔مخلوط صوبائی حکومت میں شامل اے این پی ہی نے چمن کو 50 کروڑ کی لاگت سے گرڈ اسٹیشن200 سولر ٹیوب ویل ڈی ایچ کیو ہسپتال 90 کلومیٹر سڑکوں کا جال نئے ضلع کا قیام سینکڑوں خالی آسامیوں کی ایس این ایز مرتب نوجوانوں میں بے روزگاری کے خاتمہ کی امیدیں روشن کرادی ہے انہوں نے کہا کہ 30 سے 40 سالہ پسماندگی کے خاتمے کیلیے عملی جدوجہد کا آغاز کیا ہے بہترین امن کیلئے ٹھوس اقدامات اور ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب صوبے کی تاریخ میں پہلی بار لیویز امن ٹائگر فورس کے قیام نے امن وامان کو کنٹرول کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے حکومت نے 5 سالہ مدت پوری کی تو صنعتی معاشی معاشرتی سماجی انقلاب برپا ہوگا انہوں نے کہا کہ سیاسی قبائلی مسائل مشکلات سازشوں کے باوجود اے این پی نے حکومت میں محدود نمائندگی میں وہ کار نامے سرانجام دیئے جس کی مثال نہیں ملتی بہترین مثالی ضلعی سول و پولیس انتظامی ٹیم کی تشکیل سے سائلین کی داد رسی قابل ستائش ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے