بھاگ ، طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے سے ہر طرف خشکی، وبائی امراض پھوٹ پڑے

بھاگ (ڈیلی گرین گوادر) بھاگ و گردونواح میں موسم سرد طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے سے ہر طرف خشکی و مٹی کے گردو غبار پھیلنے سے وبائی امراض پھوٹ پڑے گلے سینے اور نزلہ زکام گلہ خرابی کے ساتھ ساتھ وائرل انفیکشن کے باعث چھوٹے بڑے معمر افراد بیمار پڑنے لگے ہر دس افراد میں سے سات افراد گلے کی خرابی کے ساتھ وائرل انفیکشن کا شکار ہوکر بستر سے لگ گئے جبکہ چھوٹے بچے نمونیا اسہال کا شکار ہونے لگے ایک طرف سردی کی لہر تو دوسری جانب مٹی کا گردو غبار و وائرل بیماری نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سول ہسپتال بھاگ میں میڈیکل سپرینڈنٹ اور آکسیجن کی سہولت نہ ہونے سے چھ ماہ کا ایان علی جان کی بازی ہار گیا ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے سے نجی کلینک میں بیٹھے ڈاکٹروں کی چاندی ہوگئی اینٹی بائیوٹیک ادویات کی بھر مار کردی عوامی حلقوں کے مطابق تحصیل بھاگ میں گزشتہ کئی روز سے گردو غبار کے چلنے بدلتے موسم سے ہر ساتواں شخص گلے کی خرابی سینے کے انفیکشن اور نزلہ زکام کی بیماری جبکہ چھوٹے بچے نمونیاں اسہال ودیگر مرض میں مبتلا ہونے لگے جبکہ نجی کلینکس پر بیٹھے ڈاکٹروں نے انفیکشن سے بچنے کیلئے بھاری بھر کم ادویات کے نسخے لکھ کر عوام کو دونوں ہاتھ سے لوٹنے لگے عوامی حلقوں کے مطابق تحصیل بھاگ کا واحد سول ہسپتال جو تقریبا 110 کمروں پر مشتمل بڑا ہسپتال ہے ایم بی بی ایس ڈاکٹر لیڈی ڈاکٹر و دیگر اسٹاف اور ادویات سرنج پائیوڈین آکسیجن تک سے محرومی محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے محکمہ صحت کے حکام نے عوام کو نجی کلینک عطائی ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے متعلقہ محکمے کے اعلی آفیسران کی کارکردگی صرف دوروں اور اخباری بیانات تک محدود ہے محکمہ صحت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے