بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات 27 نومبر کو ہونگے

حب (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کوئٹہ کے الیکشن 2021-22 مورخہ 27 نومبر 2021 کو ہوں گے،جس میں تین پینلز کے درمیان مقابلہ ہو گاجس میں وکلاء شکیل پینل، پروفیشنل پینل اور، ڈیموکریٹک پینل کے امیدواران مد مقابل ہیں اور اس مرتبہ لسبیلہ بار ایسوسی حب میں سے ارشد محمود ایڈووکیٹ نائب صدر کی حیثیت سے قلات زون سے حصہ لیا ہے جو ڈیموکریٹک پینل کا امیدوار ہیں،جسکے مد مقابل نظر بلوچ ایڈووکیٹ جسکا تعلق ڈسٹرکٹ خاران بار سے ہے اور پروفیشنل لائرز پینل سے ہے، اور تیسرا امیدوار قاضی حسن علی ساسولی ایڈووکیٹ ہے جن کا تعلق ڈسٹرکٹ خضدار بار سے ہے۔اور وکلاء اینڈ شکیل پینل کے امیدوار ہیں اسی طرح محمد فہیم قمبرانی ایڈووکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ کی فائنانس سیکرٹری کے امیدوارہیں جن کا تعلق ڈسٹرکٹ لسبیلہ بار سے ہے اور ڈیموکریٹک پینل کا امیدوار ہے، جبکہ اس کے مدمقابل عبد الستار شیرانی ایڈووکیٹ جنکا تعلق وکلاء اینڈ شکیل پینل سے ہے اور تیسرا عمران خان کاکڑ ایڈووکیٹ ہے جو پروفیشنل لائرز پینل کا امیدوار ہے۔ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کا امیدوار سفرخان بلوچ ایڈووکیٹ جسکا تعلق ڈسٹرکٹ لسبیلہ بار سے ہے اور یہ پروفیشنل لائرز پینل کا امیدوار ہے، جبکہ اس کے مدمقابل عاصم کاظم رونجھو ایڈووکیٹ ہے جس کا تعلق ڈسٹرکٹ لسبیلہ بار سے ہے اور یہ وکلاء اینڈ شکیل پینل کا امیدوار ہے۔ اس مرتبہ دیکھا جائے لسبیلہ بار ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے چار وکلاء نے مختلف پینلز میں حصہ لیا ہے مقابلہ سخت ہے لیکن جیت کس کی ہوگی وہ وقت کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے