ہرنائی، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 کانکنوں کو قتل کر دیا

کوئٹہ (ٍڈیلی گرین گوادر) ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین کانکنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے لیویز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ذالاوان کے مقام پر امان اللہ تارن کی کوئلہ کان میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین کانکنوں جمعہ خان، رحمت اللہ، عزت اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے