پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدور جمال شاہ کاکڑ، مولانا سرور موسیٰ خیل، جلیل خان بازئی، مولانا عصمت اللہ سالم، جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ، سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے نصراللہ خان زیرے اور نجیب اللہ عابد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں مہنگائی مارچ اور عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی پر تمام عوام،سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے پر اطمینان کا اظہار کیا گیااور پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کی جانب سے ہر فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی روشنی میں سیاسی جمہوری جدوجہد کو تقویت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔