موجودہ حکمران عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام آئین و پارلیمنٹ کی با لا دستی،جمہوریت کی حکمرانی پر یقین رکھتے اور ترقی پسند ہیں روز اول سے صوبے کے سیاسی کارکنوں اور عوام نے ہر جمہوری تحریک میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف حصہ لیا بلکہ ان تحاریک کو کامیاب کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے، صوبے میں پی ڈی ایم کے جلسے، احتجاجی مارچ، مظاہروں میں عوام کی بھر پور شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں اور موجودہ حکمران عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں، یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست ہمیشہ جمہوری، آئین کی بالا دستی،پارلیمنٹ کے وقار کی خاطر رہی ہے صوبے کی سیاسی جماعتوں اور کارکنوں نے ہر دور میں مذاہمت کر کے نہ صرف آئین شکنی کامقابلہ کیا بلکہ جمہوری تحریکوں کو کامیاب بنانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے سے لیکر حالیہ مہنگائی مارچ تک جس طرح پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کو کامیاب بنایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی اس کامیابی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کا بھی کردار رہا ہے کہ جنہوں نے اپنی تعداد سے ثابت کیا کہ وہ بھی دیگر جماعتوں کی طرح پی ڈی ایم کو کامیاب بنانا چاہتے اور ساتھ ہی موجودہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے نااہل حکومت کے خاتمے تک اپنا مثبت کردار جاری رکھنا ہے اور عوام کی نمائندگی کا اصل حق ادا کرنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے