دہشت گرد یہ جان لیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں، بشری رند

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود،غیر رسمی تعلیم و اطلاعات محترمہ بشری رند نے اپنے ایک بیان میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں بے گناہ اور نہتے مزدوروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ فعل ناقابل برداشت ہے۔محترمہ بشری رند نے کہا کہ پورے معاشرے کا فرض ہے کہ اس طرح کے ناقابل برداشت اور افسوسناک کی واقعات کی مذمت کریں۔صوبائی حکومت ترقی مخالف اور سماج دوشمن عناصر کی سرکوبی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے دہشت گرد یہ جان لیں اور سمجھ لیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔انھوں نے غمذدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا کی درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے