بی ایم سی ہسپتال واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش،واقعہ کے زمہ دارقرار دیئے گئے اہلکاروں کو فوری طورپرمعطل کردیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو نے کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کو پیش کر دی گئی واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے اہلکاروں اورسیکورٹی کمپنی کے سپروائزر اور دیگر متعلقہ عملے کو کو فوری طورپر معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرسی ایم آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ 12 گھنٹے میں وزیراعلی بلو چستان کو پیش کر دی گئی واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے اہلکاروں اور سیکورٹی کمپنی کے سپروائزر اور دیگر متعلقہ عملے کو معطل کر دیا گیا۔سی ایم آئی ٹی تحقیقاتی رپورٹ میں ہسپتال انتظامیہ ایک ماہر ٹیم کے طور پر فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہی ریزیڈنٹ میڈیکل افسر (جنرل) انتظامی امور کی انجام دہی میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار دے دیا گیا سی ایم آئی ٹی نے ریزیڈنٹ میڈیکل افسر (جنرل) متعلقہ عملہ بمعہ سپروائیزنگ سٹاف کو فوری معطل اور انکے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کر نی شفارش کر دی رپورٹ کے مطابق صفائی کا زمہ دار عملہ اور انکا سپروائزر بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا سی ایم آئی ٹی نے اسپتال کے سیکورٹی نظام اور 56 سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم جلد مکمل کر کے فعال کر نے کی سفارش کی ہے سی ایم آئی ٹی نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اسپتال کے میڈیکل سپر یٹنڈنٹ کو ایک اچھی ٹیم دینے کے لیئے عرصہ دراز سے تعینات سٹاف کو تبدیل کیا جائے واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے اہلکاروں کو بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت 3 دن کے اندر شو کاز نوٹس جاری ہونگے سی ایم آئی ٹی رپورٹ میں اسپتال کی نجی سیکورٹی کمپنی بھی کوتاہی کی مرتکب قرار جس کے تحت سیکورٹی کمپنی کے سپروائزر اور دیگر متعلقہ عملے کو بھی معطل کر دیا گیا ہے سی ایم آئی ٹی نے ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ اسپتال انتظامیہ کھلے گٹروں کو فوری طور پر بند کرنے اور مریضوں اور تیمارداروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے