بلوچستان میونسپل کارپوریشنز ملازمین بجٹ میں اضافہ شدہ تنخواہو ں سے تاحال محروم، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت لوبے کی کی تمام میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کو صوبے کے دیگراداروں کی طرح 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس اور بجٹ میں اضافہ شدہ دس فیصد کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز ریلیز کرے بصورت دیگر بلوچستان لیبر فیریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزدورں و ملازمین کیساتھ ہونیوالی نا انصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر احتجاج کی کال دیگی اور اہم مسئلے کے حل اور نا انصافی کیخلاف بھر پور مظاہرے کئے جائیں گے۔میونسپل کمیٹیاں اور کارپوریشنز بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں جامع و کلیدی کردار ادا کررہی ہیں ان اداروں کے مزدوروں وملازمین کے حقوق کا دفاع ہر فورم پر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدرخان زمان اورمرکزی انفارمیشن سیکرٹری عابد بٹ نے میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین قلات کے صدر میر احمد پندرانی میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین ہرنائی کے صدر حبیب اللہ شیخ بلوچستان لیبر فیڈریشن نصیر آباد جعفر آباد کے صدر حاجی ممتاز سے مزدوروں و ملازمین کے مسائل پر ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مزدور رہنما ؤں نے کہاکہ موجودہ بلوچستان حکومت کے سابقہ تین سالہ دور میں میونسپل کمیٹیوں اور کارپوریشنز کے فنڈز میں کٹ لگاکر کوئٹہ سمیت تمام شہروں میں صفائی دیگر امور چلانے کیلئے نظام کو شدید متاثر کیا گیا جس کی وجہ سے لوکل گورنمنٹ اور بلدیات کے ادارے بحرانوں کی صورتحال سے ڈوچار ہوئے ان اداروں میں ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کی جگہ حقیقی ورثا۶ کی بھر کے عمل پر پابندی کی وجہ سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عملہ صفائی کی تعداد انتہائی کم ہوچکی ہیاور یہ کمی بڑہتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ان اداروں کے صفا ئی کے شعبوں کیلئے سنگین مسئلہ ہے اوراس حوالے سے عوامی شکایات میں بتدریج اضافہ ہورہاہے روزانہ کی بنیادپر سینکڑوں ٹن کچرہ ٹھکانے لگانے اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے افرادی قوت عملہ صفائی اور مشینری کی فوری فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ آج بلوچستان کی اتھارٹیوں کے محنت کش و ملازم بنیادی حقوق سے محروم ہیں حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کو فراہم نہ کرکے موجودہ مہنگائی کے دورمیں انکی مشکلات بڑھانے کا سبب بن رہا ہے میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کو 15فیصد ڈسپیرٹی رڈیکشن الاؤنس اور 10 فیصد بجٹ میں اعلان کردہ اضافی تنخواہ بمعہ بقایا جات اداکی جائے ورنہ بلوچستان لیبر فیڈریشن صوبے بھر میں رابطہ مہم چلاکر احتجاجی ریلیوں مظاہروں کی کال دے گی انہوں نے کہا حکوتیں آتی جاتی رہیں گی ہمیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد اور بھر پورآواز بلند کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے