پنجگورکو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، میراسداللہ بلوچ
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر نیوز) بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وصوبائی وزیر زراعت وامداد باہمی میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے بڑے منصوبوں کے کام میں تاخیر لازمی طور پر ہوتی ہے اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اس وقت روڈوں کے کام میں تاخیر کی وجہ پنجگور کا ان سٹل ایریا ہوناتھاجہاں زمینوں کے معاوضوں کے حوالے سے مشکلات تھیں تاہم اب یہ پیسے ریلیز ہوچکے ہیں جو ایک ارب سے زائد ہیں عنقریب کمشنر مکران محکمہ ریونیو کی سفارشات کا جائزہ لیکر ادائیگیوں کی منظوری دیں گے جس کے بعد متاثرہ افراد کو معاوضوں کی فراہمی شروع ہوگا پنجگور میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام بھی ان شاء اللہ مارچ کو شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں پنجگور پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ ضلعی صدر نثار احمد شکیل احمد قمبرانی ایڈوکیٹ محمد حسن حاجی عزیز مراد قمبرانی اور دیگر موجود تھے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ یہ تمام منصوبے عوام کے اجتماعی مفادات کے تابع ہیں ان کو متنازعہ بنانے کی بجائے جہاں کمی اور کمزوری نظر آئے تو اس کی نشاندھی کی جائے تاکہ اس کی اصلاح کیا ہوسکے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بھی کام ہورہا ہے سول اسپتال میں سرجن ڈاکٹروں کی تعیناتی اور جدید مشینری اور آلات کی فراہمی ممکن بنایا گیا ہے مختلف علاقوں میں ساڑھے چھ کروڑ روپے بجلی کے لیے مختص کر رکھے ہیں جو 42 کلو میٹر ایریا میں بجلی کے کھمبے اور تاریں لگانے کے لیے ہیں انہوں نے کہا کہ روڑ اور بجلی کے کمں ھے عوام کے لیے ہیں عوام کو چائیے کہ وہ اپنے اجتماعی مفادات کا خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ویڑنری سوچ کی ضرورت ہوتی ہے اس سوچ کے پیش نظر پنجگور میں پایہ دار ترقی کا عمل جاری ہے اور اب پنجگور نے آگے بڑھنا ہے عوام کی ترقی کے لیے سیاست کو بالائے تاک رکھناہوگا زاتی مفادات کو اجتماعی مفادات پر قربان نہیں کرنا چائیے مخالفت برائے مخالفت سے علاقے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہیمیر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ چالیس سال سے سیاست کررہا ہوں اس دوران مشکلات اور تکالیف بھی برداشت کی ہیں پنجگور میں میگا پروجیکٹ کا رزلٹ 2023 کو سب کے سامنے آئے گا الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لوں گا عوام جس کو ووٹ دے گا وہی عوامی نمائندگی کا اہل ہوگا ٹپہ ماری کے زریعے سلیکٹ ہو کر آنے والوں کا کوئی وڑن نہیں ہوتاعوام اس طرح کے الیکشن ہر گز قابل قبول نہیں کریں گے عوام کے مینڈنٹ کا احترام کرکے ملک آگے بڑھ سکتا ہے آئی ایم ایف کے قرضے مشروط ہیں بڑی باتیں نہیں کرتا جو ممکن ہے اسی سوچ کو لیکر آگے جارہا ہوں پنجگور یونیورسٹی کے لیے 4 ہزار ایکڑ الاٹ کرواچکا ہوں یونیورسٹی ایکٹ بھی منظور ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے مختلف علاقوں میں سات آر ایچ سی منظور کرواچکا ہوں عوام انسان کو گفتار پر نہیں کردار کو یاد رکھتے ہیں الیکشن جیتنا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی ہے بلکہ تعمیری کام اور کارکردگی اہم ہوتی ہے پنجگور کاجو نقشہ ہے یہ سو سال تک کی ضروریات کے پیش نظر ترتیب دیا جاچکا ہے پنجگور میں بی آر سی کالج، یونیورسٹی کیڈٹ کالج پولی ٹیکنک لاء کالج اور دیگر بے شمار منصوبے یہاں کے لوگوں کے لیے ہیں جب دیوار کمزورہوتی ہے تو اسے مضبوط بنایاہے نہ کہ اسے گرادیا جائے انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے زاتی مسلہ نہیں ہے میں سیاست اور خدمت کررہا ہوں دوسرے بھی آکر سیاست اور خدمت کریں میدان ہر ایک کے لیے کھلا ہے اور ہر کسی کویہ حق حاصل ہے کہ اپنا نقظہ عوام کے سامنے بیاں کرے سیاست دان کو ویڑنری ہونا چائیے عوام کی نظریں ہمیشہ سیاست دان پر ہوتی ہیں کہ اس کی سوچ اور ویڑن کیا ہے اخلاقیات کی پرچار کرنا بھی سیاست کا کام ہوتا ہے کہ آپنے ورکرز کوغیر ضروری سرگرمیوں سے روکے اور معاشرے کی بہتری کے لیے بطور آئیڈیل سامنے لائے