نئی صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورااترنے کی ہرممکن کوشش کریگی، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ خزانہ کو فعال بنانے اور جدید خطوط پراستوار کرکے عوامی خدمت پرمامورکرنے کیلئے وسائل کو بروئے کار لا ئے گے نئی صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرینگے محکمہ خزانے کے آفیسران عوامی خدمت کواپنا شاربناکر عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے فرائض میں غفلت لاپرواہی کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعدمحکمہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیکرٹری خزانہ عبدالراحمن بزدار نے صوبائی وزیر کو محکمہ خزانہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ افضل خوستی، ڈی جی لیویز عبدالخالق مندوخیل سمیت محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں،اس کے سوا ہمار اکوئی اورایجنڈا نہیں عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے صوبے کے غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیر نہیں،صوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہیں کرینگے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کو یقینی بنائے گے محکمہ خزانہ کے صوبائی،ضلعی، تحصیل سطح کے آفیسران اپنی ترتوجہ عوام کے جائز مسائل کو بروقت حل کرنے پر مرکوز کرے کام چور اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی کرنے والے عوام کے جائز مسائل حل کرنے میں سست روی اختیار کرنے اوربے جا رکاؤٹ والے آفیسران کامحکمہ خزانہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ خزانہ کو مزید فعال بنانے جدید خطوط پراستوار کرنے اور عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی کوشش کرینگے سیکرٹری خزانہ عبدالراحمن بزدار،یڈیشنل سیکرٹری خزانہ افضل خوستی، ودیگر آفیسران نے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کو انکے نشت پر بیٹھایا سیکرٹری خزانہ سمیت محکمہ کے آفیسران نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کو صوبائی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے