طالبان کا 2700 سے زائد نشے کی عادی افراد ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج جاری

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں محکمہ انسداد منشیات نے کابل کی سڑکوں سے کئی نشئی افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز منتقل کیا۔انہوں نے بتایا کہ علاج کیلئے منتقل کیے گئے نشے کے عادی افراد کی تعداد 2700 سے زائد ہے۔طالبان حکومت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2700 سے زائد نشے کی عادی افراد کو علاج کیلئے اسپتالوں اور طبی مراکز منتقل کردیا۔ اسپتالوں اور مراکز میں کئی افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں افراد کا اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی علاج جاری ہے۔ طالبان حکومت سرد موسم اور جگہ کی کمی کے باوجود منشیات کے عادی افراد کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے اور ان افراد کے گزر بسر کیلئے مناسب حل بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے