خودمختار خاتون ہی ایک انقلابی کردار ادا کر سکتی ہے ، سید ظہورآغا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق واختیارات کے حصول اور خاص کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے ہر کی جانے والی کوشش لائقِ تحسین ہے خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے نئے اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ معاشی طور پر خودمختار خاتون ہی ایک انقلابی کردار ادا کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں خاتون صوبائی محتسب بلوچستان صابرہ اسلام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کے مسائل و مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خواتین کئی مصائب ومشکلات سے دوچار ہیں وراثت میں ان کا حق نہ دینا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان کی ابتر حالت اور دیگر ایشوز شامل ہیں انہوں نے موجودہ حکومت اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے خواتین کو درپیش مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دیں بلوچستان کی خواتین ملک کے دیگر صوبوں کی خواتین کی طرح باصلاحیت اور ملنسار ہیں مگر بدقسمتی سے ہم نے خواتین کو مواقع فراہم نہیں کئے ہیں جسکی وجہ سے آج بلوچستان کی خواتین زندگی کی دوڑ میں پیچھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے