جامعہ بلوچستان میں جان بوجھ کر ایک خوف کا ماحول پیدا کیا گیا، ایڈمنسٹریٹو آفیسرزایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان میں جان بوجھ کر ایک خوف کا ماحول پیدا کیا گیا۔ اور جامعہ بلوچستان سے لا پتہ طلبا کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اس نا اہل غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر نے چارج سنبھالا ہے روز اول سے جامعہ کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور موجودہ وائس چانسلر نا اہلی کی مثال ایسی ہے کہ روم جل رہا تھا نیرو چھت پر بینسری بھجا رہا تھا۔ اسکی نا اہلی کی وجہ سے آئے روز ایڈمنسٹریشن بلاک سامنے احتجاج ہو تا تھا لیکن وہ انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا اور جامعہ کو تعلیمی پسماندگی کی طرف لے جا رہے تھے۔ اب جبکہ جامعہ بلوچستان کی بندش تمام امتحانات کی منسوخی سے ایک المیہ جنم لے رہا ہے۔ اور موجودہ نا اہل وائس چانسلر کی انا پرستی متعصبانہ انداز اقربا پروی سے جامعہ بلوچستان مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہیں۔ جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کیونکہ صوبہ کا واحد مادر علمی کو اس طرح کے بندے سے خیر کی امید نہیں اور مزید بحرانوں میں دھکیلنے کی سازشوں کے تانے بانے موجودہ وائس چانسلر سے ملتے ہیں۔لہذا ہم چانسلر / گونر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ان لا پتہ طلبا کے بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائے اور اس غیر قانونی مسلط شدہ وائس چانسلر کو فوری طور پر ہٹا کر ایک پر خلوص، ایماندار اور قابل شخص کو صوبے کے سب سے بڑے اور قدیم درسگاہ میں وائس چانسلر تعنیات کر کے مادر علمی کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے