مولانا فضل الرحمن کوئٹہ کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے قائد اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی خصوصی دعوت پر علماء کنونشن میں شرکت کے لئے 4 روزہ دورے پر کوئٹہ آئے تھے اسلام آباد روانہ ہوگئے،ائیر پورٹ پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع،صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمدروزی خان،صوبائی سرپرست امیر جمعیت ضلع کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد،حاجی عنایت اللہ خان بازئی،حاجی بشیر احمد کاکڑ، ایم پی اے اصغر ترین،عزیز اللہ آغا ایم پی اے شام لال، حاجی دین محمد سیگی،مفتی عبدالسلام، حافظ سراج الدین اور صوبائی وضلعی قائدین اور کارکنوں نے رخصت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے