ڈیرہ اللہ یار، روڈ حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق تین زخمی

ڈیرہ اللہ یار (گرین گوادر نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں روڈ حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جسکے باعث موٹرسائیکل پر سوار انشورنس کمپنی کی ملازمہ شمیم آرائی بگٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ عبدالقدوس کھوسہ زخمی ہوگیا شاہی چوکی کے مقام پر تیز رفتاری کے دوران دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار لعل جان بگٹی موقع پر دم توڑ گیا دو افراد رفیق بگٹی اور عمران مینگل زخمی ہوگئے دونوں حادثات کے بعد ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی تاہم لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے