محکمہ مواصلات و تعمیرات کو کرپشن سے پاک بنانے کے لیے پر عزم ہیں، سردار کھیتران
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ محکمہ کو دور جدیر کے مطابق خطوط پر استوار کرتے ہوئے کرپشن سے پاک بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور تمام ترقیاتی اسکیمات کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری مواصلات زاہد سلیم اور سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ کی جانب سے محکمہ کے بارے میں منعقدہ بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا بریفنگ میں ڈپٹی سیکرٹری نعمت اللہ بلوچ،ٹیکنیکل انجینئر مختار احمد کاکڑ اور دیگر آفیسر ان بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ سب آفیسر ان کے تعاون سے محکمہ کو رول ماڈل بنانا چاہتا ہوں اس بابت ہم سب کو ایک ٹیم کی طرح عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہو گا سردار کھیتران نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات جلد سے جلد مکمل کی جائیں تاکہ عوام ان ترقیاتی اسکیمات سے مستقید ہو سکیں کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ویژن عیاں ہے کہ موجودہ حکومت صوبہ کے عوام کو زندگی کے بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے وزیر موصلات نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ عوامی حکومت ہے اور ہم عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے گوارا نہیں ہے کہ میری ٹیم پر کوئی داغ لگے اور جب میں اس محکمہ سے جاوں تو کوئی انگلی نہ اٹھائے۔اس موقع پر سیکرٹری مواصلات نے صوبائی وزیر کو محکمہ سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے محکمہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔