صوبے کے 5 اضلاع میں 283 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، محکمہ صحت بلوچستان

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبے کے 5 اضلاع میں 283 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے لیکن کوئی مثبت کیسز سامنے نہیں آیابلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اچانک کمی واقع ہوئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے کے 5 اضلاع میں 283 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئیصوبے میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئی مثبت کیسز سامنے نہیں آیا اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح صفر فیصد رہی محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں 171 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیاکوئٹہ کے اسپتالوں میں کورونا کے 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے انتقال کر جانے والے افراد کی 358 ہے جبکہ صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 77 رہ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 28 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے