صحت مند زندگی کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہے نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے، حاجی نور دمڑ
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صحت مند زندگی کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہے نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کھیلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے صوبہ بھر میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور کھیلاڑیوں کو کھیلوں کے موقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد ایک لاکھ روپے کے علاوہ رنر اور ونر ٹیموں کے لئے نقد رقم دینے کااعلان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوستان میں چوتھا آل بلوچستان شہید صدام خان کاکڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے پروقارتقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا گرؤنڈ پہنچنے پر کھیلاڑیوں اور تماشائیوں، قبائلی عمائدین، پارٹی کارکنوں نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا شاندار استقبال کیا گل پاشی کی گئی بچوں نے گلدستے پیش کئے کھیلاڑیوں نے ہار پہنائے جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے لنگی بھی پہنائی گئی،صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے فائنل میچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تعلیم اور کھیل کے شعبے میں ملکی اور صوبائی سطح پر اعزاز حاصل کر کے ملک اور علاقے کے نام روشن کیے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو منشیات و دیگرسماجی برائیوں سے بچانے اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کریں کھلاڑیوں کی سر پرستی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان مایوسی کے شکار ہیں، لیکن کھیل وہ واحد شعبہ ہیں جس سے تعلق رکھنے والے افراد ہر قسم کی تعصبات سے پاک ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں پر کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتالیں ویران ہو جاتی ہیں،نوجوان نسل کھیلوں کو ترجیحی دے ہ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم کیلئے کھیل انتہائی ضروری ہیں،حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ تقریب سے چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا چوتھا آل بوچستان شہید صدام خان کاکڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل ھیواد بوستان کرکٹ کلب بنقابلہ کینگ صفیان کرکٹ کلب کے درمیان مل کرکٹ گروانڈ پر کھیلا گیا صوبائی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آل بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں، ٹورنامنٹ کمیٹی، ونر، رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑکو شیلڈ پیش کیا دریں اثناء حاجی نورمحمد خان دمڑ کو وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے کے بعد حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع سے پارٹی عہدیدار، کارکن، قبائلی عمائدین وعلماء کرام، آفیسران نے بڑی تعداد میں ایم پی اے ہاسٹل میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو صوبائی وزیر خزانہ بننے پر مبارکباد دی اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بطور صوبائی وزیر حلقہ انتخاب سمیت صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کاحل انکی اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے انہیں ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔