دودھ و دہی کی خود ساختہ نرخ پر فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب صدیقی نے کہا ہے کہ دودھ و دہی کی خود ساختہ نرخ پر فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔گزشتہ روز مختلف مقامات پر 25سے زائد ملک شاپس سیل کر کے مالکان کو جرمانے کئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرا?مد ہر صورت یقینی بنائیں گے گرانفروشی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 25سے زائد دکانیں سیل کر کے مالکان کو جرمانے کئے گئے ان کا کہنا تھا کہ ملک شاپس اونرز سرکاری نرخنامہ واضح جگہ پر ا?ویزاں کریں اور شہری بھی مقرر کر دہ سرکاری ریٹس سے زائد رقم نہ دیں اور گرانفروشوں کی نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔