حکومت نے انتہائی غیر پارلیمانی طریقہ سے قوانین منظور کرایا، عدالتی جائزہ لیا جائے، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے حکومت کی جانب سے پار لیمانی اخلا قیات کو بلڈوز کر تے ہوئے قوانین منظو ر کروا نے کو پار لیمانی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بغیر بحث کئے پار لیمانی روایات کو پا مال کر تے ہوئے قوانین کی منظوری کا عدالتی جائز ہ لیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ امان اللہ کنرانی نے کہاکہ حکومت نے جس طرح جلد بازی میں بغیر بحث اور پار لیمان کی مشاورت کے قوانین کو منظور کر وایا یہ انتہائی غیر پار لیمانی عمل تھا حکومت نے پار لیمانی اخلا قیات کو بلڈوز کیا جس سے پار لیمانی کا تقدس بھی پامال ہوا ہے زبر دستی بلوں کی منظوری تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر لکھی جا ئے گی حکومت پار لیمان کو بے تو قیر کر نے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی انہوں نے کہاکہ حکومتی قوانین کا عدالتی جائز لیا جانا چاہیے۔