تمام لوگوں کو مل کر بلوچستان کی ترقی کیلئے کردارادا کرنے کی ضرورت ہے، سید ظہورآغا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے کہاہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے،فلاحی کاموں سے ذہنی طورپر پرسکون محسوس رہتاہوں تمام لوگوں کو مل کر بلوچستان کی ترقی کیلئے کردارادا کرنے کی ضرورت ہے،بی آر ایس پی کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی بحالی پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ(پی پی اے ایف) کے زیراہتمام گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمددمڑ، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری،پی پی اے ایف کی چیئرپرسن روشن خورشید بروچہ،بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نادر گل بڑیچ ودیگر بھی موجود تھے۔سید ظہورآغا نے کہاکہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کوبلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں فلاحی کام پرخراج تحسین پیش کرتاہوں آج کے تقریب سے نہ صرف ذہنی سکون ملا ہے بلکہ ایک خوشی محسوس ہورہی ہے،اپنے آپ کو متوسط طبقے کے لوگوں میں پاکر دلی سکون ملتاہے،انہوں نے کہاکہ تمام لوگوں کو مل کر بلوچستان کی ترقی کیلئے کردارادا کرنے کی ضرورت ہے حکومت بلوچستان،بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام،پی ڈی ایم اے،احساس پروگرام نے ہرنائی زلزلہ متاثرین کے بحالی کیلئے جس طرح کام کیا وہ قابل تحسین عمل ہے۔اسپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ وہ احساس کمتری میں مبتلانہ ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمددمڑ نے کہاکہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کیلئے اقدامات خوش آئند ہے،امید ہے کہ ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نادر گل بڑیچ نے کہاکہ ہم نے اپنی سطح پر عوام کی زندگی کی بہتری کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کی ہے تاہم آئندہ بھی یہ عزم ہوگی کہ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے تیار رہیں،ہرنائی زلزلہ متاثرین کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔نادرگل بڑیچ کا مزید کہناتھا کہ آئندہ بھی کوشش ہوگی کہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ سے صوبہ بلوچستان میں مزید فلاحی کام کرے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کی فلاو بہبود کیلئے کام کریں۔اس موقع پر تقریب میں مہمان خصوصی گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا،صوبائی وزیر خزانہ نورمحمد دمڑ،چیئرمین پی پی اے ایف محترمہ روشن خورشید بروچہ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی پی ایف اے نادر گل خان بڑیچ،وفاقی سیکرٹری حکومت پاکستان،ڈائریکٹر احساس پروگرام،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر،اعلی سیاسی و سرکاری شخصیات موجود تھیں۔جہنوں نے نادرگل بڑیچ کو مبارکباد دی بحثیت چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ(PPAF)نامزدگی پر’ تقریب کے آخر میں ہرنائی زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیں۔چیئرمین پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ روشن خورشید بروچہ نے BRSP&PPAF کی جانب سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ نادرگل بڑیچ کا بی آر ایس پی سے جانے کیلئے جوکہاجاتاہے کہ انکا بلوچستان سے جانا صوبے کیلئے نقصان ہے میں یہاں بتاتی چلوں کہ نادرگل بڑیچ نیشنل لیول پر PPAF گئے ہیں،اس سے صوبہ بلوچستان کو ہی فائدہ ہوگا،وہ مزید بہتر طریقے سے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کرسکتے ہیں،بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی بلوچستان کے لوگوں کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ بھرپور سپورٹ اور تعاون فرایم کریگی۔ڈاکٹر شاہنواز خان نے کہاکہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام پچھلے 25سالوں سے صوبے میں غربت کی خاتمے کیلئے کام کررہاہے،بلوچستان کے 25 اضلاع میں غریب خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیاہے،بی آر ایس پی صوبے میں قدرتی آفات کے تناظر میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ہے حال ہی میں ہرنائی میں آنے والے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیں ہیں،اور مزید بھی کررہے ہیں،آج کی تقریب میں معزور افراد میں موٹرسائیکل ٹرالی بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا،صوبائی وزیر خزانہ نورمحمد دمڑ،چیئرمین پی پی اے ایف محترمہ روشن خورشید بروچہ،چیف آپریٹنگ آفیسر پی پی ایف اے نادر گل خان بڑیچ،وفاقی سیکرٹری حکومت پاکستان،ڈائریکٹر احساس پروگرام،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر،اعلی سیاسی و سرکاری شخصیات موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے