کوئٹہ ، پولیس کی کارروائی اپنے ہی بچوں پرتشدد کرنے والے درندہ صفت باپ گرفتار

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی اپنے ہی بچوں پر تشدد کرنے والے درندہ صفت باپ گرفتار کو لیا گیا۔ملزم محمد ابراہیم کی گھر کے اندر اپنے سگے تین بچوں پر بے دردی سے تشدد پر پولیس حرکت میں آئی ایس ایچ او زرغون آباد عجب خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کو بحفاظت طور پر بازیاب کرا لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق درندہ صفت شخص محمد ابراہیم نے پسند کی دوسری شادی کی تو اس کی پہلی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ ملزم نے پہلی بیوی کو زہنی ازیت دینے کے لئے اپنے ہی سگے بچوں کا استعمال کیا۔ بیٹی کو پھنکے سے الٹا لٹکا کر تشدد کرتا اور معصوم 2 بیٹوں کو مارتا اور ویڈیو پہلی بیوی کو بھجواتا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے