پی ڈی ایم آج کوئٹہ میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف آج ہونیوالے عظیم الشان احتجاجی ریلی /مارچ دوپہر 12بجے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ سے برآمد ہوگی اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے امداد چوک پر اختتام پذیر ہوکر ہاکی گراؤنڈ چوک پر ایک فقید المثال جلسہ عام منعقد ہوگا۔اس عظیم الشان احتجاجی ریلی مہنگائی مارچ میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین اور پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی بھی شرکت کرینگے۔ پارٹی بیان میں ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیداروں، کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ پارٹی او رپی ڈی ایم کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں جبکہ کوئٹہ شہر کے تمام باشعور،وطن دوست، جمہوریت پسند عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نااہل، سلیکٹڈ،ناکام،مسلط حکومت کے خلاف آج کے عظیم الشان مہنگائی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ ملک میں آئین کی بالادستی،پارلیمنٹ کی خودمختاری، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی، جمہور کی حکمرانی، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی فیڈریشن،سیاست اور انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت کے خاتمے، ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسیوں کو عوام کے منتخب پارلیمنٹ میں تشکیل دینے، عوام کے ووٹ کی تقدس کی بحالی، ملک کو اپنی تاریخ کے بدترین بحرانوں سے نجات دلانے اور پی ڈی ایم کے 26نکاتی اعلامیہ پر مکمل عملدرآمد کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کررہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کے حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں کی اتحاد ہے جس میں شامل جماعتیں اور ان کے کارکنوں نے دن رات محنت کرکے اس جمہوری اتحاد کے ہر سیاسی پروگرام کو اپنے عوام کی تائید وحمایت سے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ پارٹی کو امید ہے کہ ہمارے باشعور عوام ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور پی ڈی ایم کے 26نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد کیلئے ہمارا اسی طرح ساتھ دینگے۔ پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مر کزی ترجما ناورت جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء مو لانا حا فظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آج صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگا ئی اور نا اہل حکمرانوں کے خلا ف تا ریخی احتجاجی ریلی و مظا ہرہ ہو گا جس میں پی ڈی ایم کا حصہ جما عتوں کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی انہوں نے کہا کہ پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مر کزی قائدین آج کے احتجاجی ریلی و مظا ہرہ کے شرکا ء سے خطاب کریں گے انہوں نے پی ڈی ایم کا حصہ سیاسی جما عتوں کے کارکنوں،عوام اور تا جر برا دری سے اپیل کی کہ وہ آ ج کے احتجاجی ریلی و مظا ہرہ میں بھر پورشرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ آ ج کو ئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگا ئی اور نا اہل حکمرانوں کے خلا ف تا ریخی احتجاجی ریلی و مظا ہرہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے