کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں سی این جی کی فی کلو قیمت 200 روپے ہوگئی

کراچی (گرین گوادر نیوز) سی این جی پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے اطلاق کے بعد نئی قیمت 200 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے حکومت کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں کئے گئے اضافے کو اب صارفین کو منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اب سی این جی کی فی کلو قی 200 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ ستمبر 2021 میں پہلے سی این جی کی فی کلو قیمت 150 سے بڑھا کر 180 روپے کی گئی تھی، جو اب 200 روپے ہوگئی ہے، 11 روپے 86 پیسے فی کلوگرام جی ایس ٹی کو اب 21 روپے 77 پیسے کردیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آر ایل این جی پر جی ایس ٹی فی الفور 5 فیصد کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے